مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے چوتھے آئل ٹینکر میں دھماکے کی اطلاع دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سپر ٹینکر نے آبنائے ہرمز کے جنوبی ممنوعہ راستے سے گزرنے پر پابندی کے حوالے سے بحریہ کی تنبیہات کو نظرانداز کیا، جس کے نتیجے میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد اس میں شدید دھماکا ہوا اور جہاز میں آگ لگ گئی۔
بیان کے مطابق، اس آئل ٹینکر میں 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل موجود تھا۔ جہاز نے سپاہ پاسداران کی بحریہ کی ریڈیو وارننگز کو نظرانداز کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے جنوبی ممنوعہ راستے سے نکلنے کی کوشش کی تھی۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے آج تک یہ چوتھا آئل ٹینکر ہے جو آبنائے ہرمز میں امریکی سازشوں کی بھڑکائی ہوئی آگ کی لپیٹ میں آیا ہے۔
آپ کا تبصرہ